ETV Bharat / state

کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کی مدد کے لیے مدھیہ پردیش حکومت کی پہل - اردو نیوز بھوپال

کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو مدھیہ پردیش کی حکومت نے مدد کا اعلان کیا ہے۔ خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کی مدد کی جائے گی۔

shivraj singh chauhan
شیوراج سنگھ چوہان
author img

By

Published : May 16, 2021, 1:18 PM IST

کورونا کی وبا نے پوری دنیا میں قہر برپایا کر رکھا ہے۔ اس سے بڑی تعداد میں لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے اور لاکھوں کی تعداد میں اس بیماری کی وجہ سے لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان ہی حالات سے ریاست مدھیہ پردیش بھی اچھوتا نہیں رہا اور صوبے میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں کی اس بیماری کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

اس وبا نے بے شمار خاندانوں کو توڑ کر رکھ دیا۔ کئی خاندان ایسے ہیں جن کے بڑھاپے کی لاٹھی چھن گئی ہے اور کچھ ایسے اہل خانہ ہے جن کے معصوم بچوں کے سر سے ان کے والدین کا سایہ اٹھ گیا۔

ایسے بچوں کے سامنے اب ان کی زندگی گزارنے کا ایک سوال کھڑا ہوگیا ہے۔ انہیں سب حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایسے لوگوں کے مدد کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بچوں کے سر سے والدین کا سایہ اٹھ گیا ہے اور جن کے یہاں کام آنے والا کوئی نہیں ہے۔ ایسے اہلخانہ کو 5000 ہزار روپے مہینے کی پنشن دی جائے گی تاکہ ایسے بچوں کو زندگی گزارنے میں پریشانی نہ آئے، ساتھ ہی ایسے بچوں کی تعلیم کا بھی مفت بندوبست کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

ساتھ ہی ایسے لوگوں کو مفت راشن بھی مہیا کروایا جائے گا تاکہ ان کے سامنے کھانے کی کوئی پریشانی نہ آئے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا میری ایسی بہنیں جو کوئی کام یا کاروبار کرنا چاہتی ہوں، تو ان کو بغیر گارنٹی پر بغیر سود کے لون دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کاروبار چلا سکیں۔

مزید پڑھیں:

چنئی: کورونا سے بیداری کے لئے پولیس کا انوکھا انداز

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزرگوں، بچوں اور خواتین کے لیے حکومت ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.