ETV Bharat / state

Aziz Qureshi Letter to Sonia Gandhi عزیز قریشی کا سونیا گاندھی کو خط - عزیز قریشی کا سونیا گاندھی کو خط

کانگریس کے سینئر رہنما اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے کانگریس پارٹی میں چل رہی ہلچل کے تعلق سے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پارٹی سے چاپلوسوں نکال دیا جائے۔ Former Governor Aziz Qureshi

Aziz Qureshi Letter to Sonia Gandhi
اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 4:04 PM IST

بھوپال: انڈین نیشنل کانگریس پارٹی میں چل رہی لگاتار ہلچل اور سینیئر لیڈران کا پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے کانگریس کے سینئر رہنما اور اترا کھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر کہا کہ کانگریس پارٹی اس وقت ایک نئے دور سے گزر رہی ہے۔ بہت مشکلات ہے اور اس پارٹی کے بہت دشمن بھی ہیں اور اس کے مخالفین بھی ہیں۔ وہ ملک کی طاقت ڈیموکریسی، سوشلزم، یکجہتی، سول جسٹس،سیکولرزم کو ختم کرکے ایک تاناشاہی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کا یہی مقصد ہو گیا ہے کہ جواہر لال نہرو کے خاندان، کانگریس پارٹی اور آزادی کی جنگ کی تاریخ کے چہرے کو مسخ کر کے ایک نئے انداز میں پیش کیا جائے اور نئی نسل کو گمراہ کیا جائے۔ Aziz Quraishi Letter to Sonia Gandhi

اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی

عزیز قریشی نے کانگریس پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کانگریس میں ایسے کئی لوگ ہیں جو موقع پرست، سرمایہ دار، فرقہ پرست عناصر شامل ہوگئے ہیں جن کو کانگریس کی سوچ سے کوئی مطلب نہیں ہے۔یہ لوگ اپنا مطلب اور اپنا مقصد پورا کرنے اور عہدوں کو حاصل کرنا ہی ان لوگوں کا مقصد ہیں۔ اس لیے ایسے عناصر سے کانگریس کو پاک کیا جائے اور جو لوگ صرف رکن اسمبلی اور دیگر عہدے لے کر بیٹھے ہیں ان سے پارٹی کو کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔

عزیز قریشی کے اس بیان پر مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ عزیز قریشی ہی نہیں بلکہ کانگریس کے کئی ایسے لیڈران ہیں جو کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر جانے کے لیے تیار ہیں، اس لیے میں نے کہا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا سے پہلے ہی کئی لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.