بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں محکمہ اعلی تعلیم کے ذریعہ تمام کالجوں میں مہمان پروفیسروں کی تقرری کے لیے آرڈر جاری کیے گئے۔ جسے ریاست کے سبھی کالجوں نے اپنے اپنے نصاب کے مطابق پروفیسرز کی خالی آسامیوں کو پورٹل پر درج کرایا ہے اور تقرریاں بھی کر دی ہے۔ لیکن اس معاملے میں دارالحکومت بھوپال کا حمیدیہ کالج جس میں اردو پروفیسرز کی ضرورت ہونے کے باوجود بھی پوسٹوں کو پورٹل پر درج نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے میں تنظیم بزم ضیا کے ذمہ دار فرمان ضیائی نے اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مدھیہ پردیش محکمہ اعلی تعلیم نے سبھی کالجوں میں ایک لیٹر جاری کیا تھا۔ کہ سبھی کالج اپنے کالجوں میں جتنے بھی پروفیسرز کی جگہیں خالی ہے۔ ان جگہوں پر مہمان پروفیسر کو نصاب کے حساب سے پورٹل پر درج کریں۔ جس پر ریاست کے سبھی کالجز اور ان کے ماہرین نے اپنے اپنے کالجوں میں ضرورت کے حساب سے اپنی پوسٹوں کو پورٹل پر درج کروا دیا ہے۔
انہوں نے کہا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اردو کے پروفیسرز کی معلومات پورٹل پر جاری نہیں کی گئی ہے۔ لیکن وہیں دارالحکومت بھوپال کا حمیدیہ کالج ایک ایسی مثال بنی ہے۔ وہاں اردو ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار فرزانہ غزالہ نے ابھی تک اردو پروفیسرز کی پوسٹ کو پورٹل پر نہیں ڈالا ہے۔ حمیدیہ کالج میں لگ بھگ دو اردو پروفیسرز کی پوسٹیں خالی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر پورٹل پر پروفیسرز کی پوسٹ نہیں ڈالی جائے گی تو وہاں اردو سے تعلیم حاصل کر رہے طلبات کا بڑا نقصان ہوگا۔ ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کے ذریعہ سبھی کالجوں میں مہمان پروفیسروں کی تقرری کی جائے گی۔ یہ تقرریہ جاری بھی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sulaimaniya School Closed سلیمانیہ مڈل اسکول بھوپال تعمیراتی کام کی وجہ سے تعلیمی سیشن کے بیچ بند
تنظیم بزم ضیا کے ذمہ دار فرمان ضیائی نے بتایا کہ حمیدہ کالج اردو پروفیسر کی پوسٹ نہ ڈال کر طلبات کا نقصان کر رہے ہیں۔ ہم بار بار ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اردو پروفیسر کی پوسٹوں کو پورٹل پر ڈالا جائے لیکن وہ ہماری بات کو سننے کو تیار نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے ضلع کمشنر کو اس کی شکایت کی ہے کہ اپ اس پر ضروری قدم اٹھائیں لیکن ابھی تک اس معاملے میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ جان بوجھ کر ان پوسٹوں کو درج نہیں کر رہے ہیں ان پر سخت کاروائی کی جائے۔