ETV Bharat / state

'ہولی کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھیں' - ہولی کا تہوار

مدھیہ پردیش پولیس ڈائریکٹر جنرل راجندر کمار نے تمام افسران کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ ہر حال میں ریاست کے امن و امان کو برقرار رکھیں اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

'ہولی کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھیں'

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 6:36 PM IST

سرکاری اطلاع کے مطابق کمار نے ہولی کے پیش نظر تمام اضلاع کے آئی جی اور ایس پی کے ساتھ ويڈيو کانفرنسنگ کی، انہوں نے امن وامان، ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کے ساتھ ہولی کا تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔

'ہولی کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھیں'
'ہولی کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھیں'

کمار نے پولیس ہیڈکوارٹر میں تمام اضلاع کے حکام سے ہولی کے تہوار پر سکیورٹی انتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لیا، حکام کو امن و امان میں خلل پیدا کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ضلع کے سبھی احکام کو سکیورٹی انتظامات کے لئے ڈرون کا استعمال کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں سخت تلاشی مہم چلائیں اور ساتھ ہی مشتبہ افراد پر پوری نظر رکھیں۔

انہوں نے ریزرو فورس کو پوری تیاری کے ساتھ الرٹ رہنے کی ہدایت کی، ڈی جی پی کمار نے خاص طور پر اندور، كھرگون، مندسور، سیون اور گوالیار میں منشیات کی اسمگلنگ پر نظر رکھنے کے لئے کہا۔

میٹنگ میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس ڈبلیو نقوی نے ریاست کی سرحدوں پر سخت چوکسی رکھنے کی ہدایت دی، انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ سوشل میڈیا پر نظر رکھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.