ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: دھرم پوری میں کورونا مثبت مریض ملنے سے کرفیو نافذ - کرفیو لگانے کا فیصلہ انتظامیہ نے کیا

مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں واقع دھرم پوری میں کورونا کے مریض پائے جانے کے بعد 9 مئی سے اگلے احکامات تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ جس کے مناور سب ڈویژنل آفیسر نے کرفیو کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مدھیہ پردیش: دھرم پوری میں کورونا مثبت مریض ملنے سے کرفیو نافذ

author img

By

Published : May 9, 2020, 4:08 PM IST

ضلع کے دھرم پوری میں ایک کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ 9 مئی سے دھرمپوری میں اگلے احکامات تک کرفیو لگانے کا فیصلہ انتظامیہ نے کیا ہے۔

جس کے احکامات مناور سب ڈویژنل آفیسر دیویہ پٹیل نے جاری کیے تھے۔ دھرم پوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے 50 سے زائد افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

دھرم پوری میں نافذ کیے گئے کرفیو میں چھوٹ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپوں، گیس سلنڈروں کے ساتھ صبح 7 سے 11 اور شام کو 5 سے 7 بجے تک چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دھرم پوری میں گیہوں خریداری مرکز پر بھی انہیں ہی چھوٹ دی جائے گی، جن کے پاس انتظامیہ کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوں۔

دھرم پوری میں جاری کرفیو میں تمام کاروباری، صنعتی، سماجی، مذہبی اداروں کو مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی کرفیو کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ضلعی انتظامیہ اس پر سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.