ریاست کے دارالحکومت بھوپال میں تبلیغی جماعت سے وابستہ چار افراد کی رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے جبکہ شہر کے ایک پولیس اہلکار کی بھی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کے بعد بھوپال میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 15 تک تک ہوگئی ہے۔
ایک ہی دن میں کورونا کے 41 افراد پائے گئے ہیں، سب سے زیادہ معاملے اندور شہر سے سامنے آئے ہیں جہاں ایک خاندان کے 17 افراد متاثر پائے گئے ہیں جبکہ دیگر ایک خاندان کے 12 افراد متاثر پائے گئے ہیں جس میں ایک ساڑھے تین برس کی بچی بھی شامل ہے۔ صرف اندور شہر میں ہی کورونا کے 112 پازیٹیو کیسز ہیں۔
جبکہ اوجین میں تین اندور میں 2 مشتبہ مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ان کی ٹیسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
بھوپال میں چھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں چار کا تعلق جماعت سے ہے، اس کے علاوہ ایک پولیس اہلکار اور ایک 19 سالہ نوجوان بھی شامل ہے اور اس طرح بھوپال شہر میں پازیٹیو مریضوں کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے۔
وہیں صوبے کے دوسرے اضلاع کی بات کی جائے تو مرینہ میں 10، اجین میں ایک اور چھندواڑا میں ایک کرونا کا مریض پایا گیا ہے جس کے بعد صوبے میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد 161 تک جاپہنچی ہے۔
بلی کے آزاد پوری علاقے کے رہنے والے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کل 13 افراد 12 مارچ کو نظام الدین مرکز تھے۔
جو 13 مارچ کو بھوپال پہنچے اور شہر کی تمام مسجدوں میں آتے جاتے رہے ہیں، 24 مارچ کو یہ لوگ جہانگیر آباد میں بڑ والی مسجد پہنچے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تب سے وہیں رکے ہوئے تھے۔
ان میں نسیم احمد، محمد احمدی، محمد ارشد اللہ شامل ہیں، جب کہ پولیس اہلکار وریندر کمار چودھری کی جانچ رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے۔