ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کورونا کے 33 کیسز، دو کی موت - کرونا کا قہر جاری

مدھیہ پردیش میں کورونا انفکیشن کے مریضوں کی تعداد بڑھکر آج 33 ہوگئی،جس میں سے دو لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔

مدھیہ پردیش: کورونا کے معاملے بڑھکر 33 ہوئے، جبکہ دو کی موت

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 1:59 PM IST

سرکاری اطلاع کے مطابق اندور میں کل رات چار مشکوک مریضوں کی جانچ رپورٹ مثبت آئی، جس کے بعد وہاں اس سے انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 13سے بڑھکر 17ہوگئی ہے۔ جس میں ایک کی موت ہوگئی ہے۔

اسی طرح جبل پور میں اب تک آٹھ کورونا مریض ملے ہیں۔ اجین میں اب تک دو کورونا مریض ملے جس میں ایک کی موت ہوگئی۔ وہیں بھوپال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو سے بڑھکر تین ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ شیوپوری میں دو، گوالیار میں ایک مریض اب تک ملا ہے۔ ریاست میں اب تک 338 مشتبہ مریضوں کے نمونے لئےگئے ہیں، جس میں 264 نگیٹو پائے گئے۔ اس کے علاوہ 125مسافروں کو ہسپتال میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، جبکہ 6010 مشتبہ کو گھروں میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

وہیں 8670 افراد کی اطلاع اسٹیٹ پورٹل میں سرویلانس کےلئے اپلوڈ کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے ذریعہ گھر میں قرنطینہ کے علاوہ سرکاری طورپر بھی قرنطینہ کا انتطام کیا گیا ہے اور آئیسولیشن وارڈ اور آئیسولیشن بیڈ تیار کئے گئے ہیں۔

ریاست کے ہر ضلع میں میڈیکل موبائل یونٹ ار ریپڈ رسپانس ٹیم تشکیل کرکے چلائی جارہی ہے اور جانچ کا کام موثر انداز میں کیاجارہا ہے۔ ہسپتالوں اور ان میں کام کرنے والے مکمل میڈیکل عملے اور ضروری خدمات سے جڑے سبھی دفتروں اور عملے کو انفیکشن سے دور رکھنے کے لئے مناسب وسائل مہیا کرائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.