بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریاست کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی ارجن سنگھ کی یاد میں "یاد ارجن سنگھ" عنوان سے آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔Madhya Pradesh Congress Will Organise Mushaira On Yaadein Arjun Singh
واضح رہے کہ یہ انڈیا مشاعرہ کانگریس پارٹی کے ذریعے ہر سال منعقد کیا جاتا رہا ہے۔ مشاعرے کے تعلق سے آج کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس میں کانگریس کے سینئر لیڈر ان کے ساتھ ملک کے ممتاز شاعر وجے تیواری نے شرکت کی اور مشاہدے کے تعلق سے بتایا کہ ارجن سنگھ ریاست مدھیہ پردیش کے کانگریس کے سینئر لیڈر تھے۔ ساتھ ہی ارجن سنگھ کانگریس کی مرکزی حکومت میں کابینہ وزیر اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی بھی رہے۔
انہوں نے کہا ہم اگر ارجن سنگھ کی بات کرے تو وہ بڑے ہیں سقی اور نرم دل انسان تھے۔ ہمیشہ لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ان کے ذریعے ہر سال ارجن سنگھ کی یوم پیدائش پر آل انڈیا مشاعرہ کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں:Shehr e Ghazal Culture Society Program بھوپال میں شہر غزل کلچر سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد
ان کا کہنا ہے کہ یاد ارجن سنگھ کے تحت کئی بڑے مشاعرے جس میں اولنڈیا لیول کے اور انڈو پاک مشاعرہ بھی منعقد کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا اس بار ویزا نہ ملنے کی وجہ سے اس بار صرف ہندوستان کے شاعر ہیں شرکت کر رہے ہیں۔ پانچ نومبر کو ہونے والے آل انڈیا مشاعری میں ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر منور رانا،شبیلہ ادیب صاحبہ،وشنو سکسینا، انیل چوبےاور آصف فیروزہ آبادی جیسے مشہور و معروف شاعر شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ یاد ارجن سنگھ مشاعرہ آل انڈیا مشاعرہ 2019 منعقد کیا گیا تھا ۔لیکن بعد میں کورونا وبا کے سبب یہ آل انڈیا مشاعرہ منعقد نہیں ہو سکا۔ کیونکہ اب حالات سازگار ہو گئے ہیں اس لیے یہ یاد ارجن سنگھ آل انڈیا مشاعرہ اس بار اقبال میدان کے بجائے بھوپال کی سینٹرل لائبریری کے گراؤنڈ پر 5 نومبر 2022 کو رات 9 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔Madhya Pradesh Congress Will Organise Mushaira On Yaadein Arjun Singh