ETV Bharat / state

MP Congress Election Manifesto مدھیہ پردیش کانگریس پارٹی نے منشور جاری کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 5:34 PM IST

کانگریس پارٹی نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ کمل ناتھ نے کانگریس کی اپنی پانچ گارنٹی کو 11 وعدوں میں بدل کر یہ انتخابی منشور پیش کیا۔ Election Manifesto Of MP Congress

MP Congress Election Manifesto
MP Congress Election Manifesto

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے، کانگریس پارٹی نے اپنی 5 گارنٹی کو 11 وعدوں میں بدل دیا ہے، اس کے ساتھ، 11 وعدوں کی سوغات عوام کو دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وہیں اگلے اسمبلی انتخابات میں بازی پلٹنے کے لیے کانگریس نے اب 27 فیصد او بی سی ریزرویشن کے ساتھ ذات پات کی مردم شماری کی ضمانت دی ہے۔ بدعنوانی، گھوٹالے اور ہراساں کرنے کے الزامات کے درمیان، دونوں پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے نئے وعدے بھی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہاں یہ بھی بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، مانا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں نومبر - دسمبر میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کے آس پاس انتخابات کا اعلان کر سکتا ہے۔ اہم حریف بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس انتخابی سیزن کی آخری جنگ کے لیے کمر بستہ ہیں۔ آئیے سب سے پہلے یہ جان لیں کہ کانگریس نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کون سی 11 ضمانتیں یا گارنٹی دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ نعرہ بھی دیا گیا ہے۔ "سب کا رکھیں گے خیال، پورا گھر رہے گا خوشحال"۔

* کانگریس پارٹی نے عوام کے لیے جو 11 گارنٹیوں کا اعلان کیا ہے وہ اس طرح سے ہیں۔

1- خواتین کو 1500 روپے ماہانہ۔
2- گیس سلنڈر 500 روپے میں۔
3- سو یونٹ بجلی کا بل معاف، 200 یونٹ کا بل ہوگا آدھا۔
4- کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔
5- پرانی پینشن اسکیم بحال کی جائے گی۔
6- پانچ ہارس پاور کی آبپاشی بجلی مفت۔
7- کسانوں کے بجلی بل معاف۔
8- او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن

9- بارہ گھنٹے سنچائی کے لیے بجلی۔
10- ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے۔
11- کسانوں کے مقدمے واپس لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جس طرح سے یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ 10 اکتوبر تک الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دے گی۔ جس کے بعد نومبر دسمبر میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگرس نے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.