بھوپال: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی کال پر بھوپال مرکزی اسمبلی حلقہ کے کانگریس کارکنان کی ایک میٹنگ سعیدیہ اسکول میں 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑ' مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ آج راہل گاندھی بھارت کو متحد کرنے کے لئے سڑکوں پر ہیں اور بھارت جوڑو یاترا کو تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ عارف مسعود نے کہا کہ ایک خاندان جس نے ملک کے لئے قربانی دی ہے، ہمیں ان کی جدوجہد کو ایسے ہی ختم نہیں ہونے دینا چاہیے۔ بھارت جوڑو یاترا کی طرح 'ہاتھ سے جوڑو' مہم بھی بہت اہم ہے۔ اسے بوتھ لیول تک جا کر سب کو جوڑنا ہے۔ یہ ایک جامع عوامی رابطہ مہم ہے، ہمیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے Madhya Pradesh Assembly Elections
عارف مسعود نے مزید کہا کہ 'ہمیں مرکزی اسمبلی حلقہ کے ہر ایک شخص تک پہنچنے کا مقصد رکھنا ہے، ہاتھ سے ہاتھ جوڑو کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب مل جل کر اس احساس کو قبول کریں۔ آپسی رنجش کو ختم کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ پھیلائی گئی نفرت کو مٹانے کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر مہم کو رفتار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم ایک اہم مہم ہے۔ اسے پورے ضلع میں چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اس میٹنگ میں شریک ہوئے اور مجھے یقین ہے کہ اس مہم کا آغاز مرکزی اسمبلی حلقہ سے وسیع پیمانے پر ہوگا۔
اس میٹنگ میں رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ کانگریس کارکنان کو متحد رکھنے کے لیے مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی کمل ناتھ کی اپیل پر ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم شروع ہونے سے قبل ہی میٹنگ کے اسٹیج پر عارف مسعود اور دیگر کانگریس لیڈران ان لوگوں کی ناراضگی دور کی اور ان کے آپس میں ہاتھ میں ہاتھ ملائے جو امیدوار بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ناراض تھے۔ بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد ہے پہلے تو کانگریس پارٹی کے کارکنان اور وہ لیڈران جو پارٹی سے یا آپسی رنجش کے تحت ایک دوسری سے دوری بنائے ہوئے ہیں ان کو ایک جگہ کیا جائے اور بوتھ لیول پر جاکر عوام کو کانگریس سے جوڑا جائے۔