وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کو ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اب غندوں اور زمین مافیاؤں کے خلاف سخت اقدام اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو غلط کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا، کیونکہ جو قانون ریاست میں بنائے جارہے ہیں وہ سبھی کے لیے بن رہے ہیں۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت اگر کسی کے خلاف ہے تو وہ صرف غنڈے، بدمعاش، زمین مافیا اور نشے کے کاروباری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس بھی طرح کے مافیا ریاست میں موجود ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا چٹ فنڈ کے نام پر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ ریاست میں پتھر بازی کی جا رہی ہے۔ لوگوں کے املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے لیکن اب ایسے لوگ ریاست میں نہیں رہ سکیں گے۔
مزید پڑھیں:
اجین اور مندسور واقعات کے ذمہ داروں پر کارروائی ہو: دگ وجے سنگھ
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے حکومت آنے کے بعد سے ریاست میں نشے کے کاروبارریوں کے خلاف حکومت سخت قدم اٹھانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔