ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کووڈ 19 اور کسانوں کے مسائل پر کابینہ کی میٹنگ - BJP

ریاست مدھیہ پردیش میں کابینہ کی تشکیل کے بعد اہم فیصلے لیے گئے جس میں کورونا وائرس اور گیہوں کی فصل پر بات ہوئی۔

نروتم مشرا، ریاستی وزیر، مدھیہ پردیش
نروتم مشرا، ریاستی وزیر، مدھیہ پردیش
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 6:10 PM IST

گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی پانچ وزراء پر مشتمل کابینہ کی تشکیل دی گئی۔ جس کے بعد آج ایک میٹنگ لے کر کئی اہم فیصلے لے لیے گئے۔

اس میٹنگ کا اہم موضوع کورونا وائرس کی روک تھام اور کسانوں کی فصل خریدی تھا۔

نروتم مشرا، ریاستی وزیر، مدھیہ پردیش، ویڈیو

اس دوران بی جے پی کے وزیر نروتم مشرا نے کہا کہ 'آج کی میٹنگ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے افسران نے اپنے مشورے دیئے کہ کس طرح اس وبا کا مقابلہ کیا جائے۔

اسی طرح سے کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'کسانوں کی فصل کی خریدی کے لیے صوبے میں 35 سینٹر تھے انہیں بڑھا کر 1000 سے زیادہ کر دیا گیا ہے اور کسانوں کو ان کی فصل کی واجب قیمت دی جا رہی ہیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ 'موجودہ حکومت کسانوں کی حکومت ہے اور ایک کسان کا بیٹا ہی فی الحال ریاست کا وزیراعلی ہے اس لیے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.