ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: چھترپورمیں بجلی کی زد میں آنے سے 6 افراد کی موت - چھترپور ای ٹی وی بھارت خبر

مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے بیجاور علاقے میں بجلی کی زد میں آنے سے 6 افراد کی موت ہوگئی۔

6 افراد کی موت
6 افراد کی موت
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 1:16 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہوجالا گاؤں میں زیر تعمیر مکان میں ٹینک بنایا گیا تھا۔ اس ٹینک سے پانی نکالنے کے لئے روشنی کے انتظام کے لئے لائٹ لگائی گئی تھی۔ ایک شخص پانی نکالتے وقت بجلی کی زد میں آگیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں رشتہ داروں اور جاننے والوں نے کوشش کی اور چھ افراد یکے بعد دیگرے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفیوں کی شناخت لکشمن، شنکر، ملن، نریندر، رام پرساد اور وجے کے نام سے ہوئی ہے۔ ان سب کا تعلق ایک ہی کنبہ سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سب کو بیجاور کے صحت مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.