ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کا قہر، 24 گھنٹوں میں 1552 مثبت معاملات - coronavirus in Indore

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بڑی تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے یہ شہر کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات درج کی گئی ہیں۔ وہیں اس دوران 1552 نئے مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔

covid
covid
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 3:33 PM IST

اندور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ جتنے مریض پچھلے سال پورے اپریل مہینے میں ملے تھے اس سے زیادہ اس سال اپریل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں جس سے پورے شہر میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور صحت عملہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اسی کے باعث یہاں کورونا کرفیو نافذ ہے، اجتماعی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8553 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 1552 کی رپورٹ مثبت آئی اور 7762 کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 6 اموات درج کی گئی ہیں۔

اب تک اندور ضلع میں 1 لاکھ 18 ہزار 60 لوگوں کے کورونا نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 80986 کورونا سے متاثر پائے گئے اور 1011 کی اموات درج کی جا چکی ہیں جبکہ 8384 مریضوں کا فی الحال ہسپتالوں میں علاج بھی چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.