ETV Bharat / state

بھوپال: 'اب کی عید سب کی عید' مہم کا آغاز

مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیم مولانا برکت اللہ بھوپالی سوسائٹی اور جمعیت علماء نے "اب کی عید سب کی عید" مہم شروع کی ہے، تاکہ اس مصیبت کے وقت میں ضرورت مند بچوں میں عید کے کپڑوں کو تقسیم کر کے ان کے چہروں پر مسکان لائی جا سکے۔

اب کی عید سب کی عید
اب کی عید سب کی عید
author img

By

Published : May 10, 2021, 4:24 PM IST

Updated : May 10, 2021, 4:52 PM IST

پورے ملک کے ساتھ ریاست مدھیہ پردیش بھی کورونا کے اثرات سے متاثر ہے۔جسے دیکھتے ہوئے سماجی تنظیمیں لگاتار لوگوں کی مدد کرنے کا کام کر رہی ہے۔انہی سب حالات کے مدنظر بھوپال کی تنظیم مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء ہند کی جانب سے کورونا کرفیو اور رمضان المبارک کے پہلے روز سے ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

'اب کی عید سب کی عید' مہم کا آغاز

دراصل کورونا وبا کی وجہ سے تکلیفوں اور پریشانیوں نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مولانا برکت اللہ بھوپالی سوسائٹی اور جمعیت علماء ہند لگاتار ضرورت مندوں کی خدمت کر رہی ہے۔

ان دونوں تنظیموں کے ذریعہ لوگوں کو روزانہ راشن کٹ، کھانے کے پیکٹ اور ہری سبزیاں پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔وہیں ایسے میں رمضان اور عید کی خوشیوں کو بھی درکنار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ سال بھی کورونا کی وجہ سے اسی طرح کے حالات پیدا ہوئے تھے اور لوگوں کو بے روزگار اور معاشی بحران جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اسی طرح لوگوں کی مدد کی جارہی تھی۔

مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشنل سوسائٹی اور جمعیت علماء ہند نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ "اب کی عید سب کی عید" ہو اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تنظیموں نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے عید کی خوشیاں ضرورتمندوں کے ساتھ منارہے ہیں۔

انہوں نے عید کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے بچوں اور بچیوں میں نئے کپڑے اور شیر خورما کی کٹ تقسیم کرنا شروع کردیا ہے، تاکہ ضرورت مند بھی ہمارے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکے اور اس مصیبت کے وقت میں سب کا خیال رکھا جا سکے ۔

Last Updated : May 10, 2021, 4:52 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.