ETV Bharat / state

ساتواں مرحلہ: بی جے پی کے 42 فیصد امیدوارمجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں

لوک سبھا انتخابات کے چھ مرحلوں میں 484 سیٹوں پر انتخابات ہوچکے ہیں اور اب محض 59 نششتوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

ساتواں مرحلہ: بی جے پی کے 42 فیصد امیدوارمجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں
author img

By

Published : May 18, 2019, 6:03 PM IST

رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ساتویں مرحلے میں 59 نشستوں کے لیے 909 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوجائے گی۔

اے ڈی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق 170 امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں جن میں سے سب سے زیادہ بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

اے ڈی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے 42 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں، جبکہ کانگریس کے 31 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ بی ایس پی کے 6 امیدوار، عاپ کے 3 امیدوار اور 29 آزاد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 فیصد امیدواروں کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 12 امیدواروں کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں، 34 امیدواروں کے خلاف قاتلانہ حملہ کے مقدمات درج ہیں، 7 امیدواروں کے خلاف اغوا کرنے کا مقدمہ درج ہے، 2 امیدواروں کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔

ساتویں مرحلے میں 33 نشستوں کو حساس ترین نشستیں قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ساتویں مرحلے کے تحت ریاست بہار، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، پنجاب، اترپردیش، مغربی بنگال اور چنڈی گڑھ میں پولنگ ہو گی۔

ویڈیو

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.