ETV Bharat / state

Municipal Elections in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں شہری بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

ریاست میں آج ریاستی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ آج بھوپال سمیت گیارہ میونسپل کارپوریشن کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ Municipal Elections in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں شہری بلدیاتی انتخابات
مدھیہ پردیش میں شہری بلدیاتی انتخابات
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 2:27 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں شہری بلدیاتی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کے تحت بہت آج بھوپال سمیت گیارہ میونسپل کارپوریشن کے لیے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق کل 49 ضلع کے 133 شہری بلدیہ میں میں آج صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ رائے شماری 17 جولائی کو صبح 9 بجے سے ہوگی۔ وہیں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 13 جولائی کو ہوگی۔ Local Body Elections Continue in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں شہری بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

ریاستی الیکشن کمشنر بسنت پرتاب سنگھ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 11 میونسپل کارپوریشن 36 نگرپالیکا پریشد اور اور 82 نگر پریشددو میں پولنگ ہوگی۔ ووٹنگ ای وی ایم سی ہوگی۔ ای وی ایم اے میئر کے لیے سفید، نگر نگم کارپوریٹر کے لیے گلابی، نگرپالیکا کارپوریشن کے کونسلر کے لیے پیلا اور نگر پریشد کونسلر کے لیے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپر پر لگایا گیا ہے۔ ووٹرز کو کمیشن کے ذریعہ مجاز کیے گئے 20 شناختی کارڈوں میں سے کوئی ایک کارڈ ووٹنگ کے لیے ساتھ لانا لازمی ہیں۔ Madhya Pradesh Urban Body Election
وہی بھوپال میں چل رہے بلدیاتی انتخابات میں رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ سات سال بعد ریاست میں میونسپل کارپوریشن انتخابات ہو رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی امیدوار منتخب ہو کے آئیں وہ عوام کے لیے فلاح کے کاموں کو انجام دیں۔ رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ مقامی مسائل میں سڑک، بجلی، پانی، نالی، صاف صفائی اور دیگر کام اچھے ہونا چاہیے۔ آج ہورہے میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ہر طبقے کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب نوجوان طبقے کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد سے ورک فرام ہوم کا چلن شروع ہو گیا ہے اور ان حالات میں دیکھا گیا ہے کہ بجلی کی کٹوتی سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے انتخابات میں ان باتوں کا امیدواروں نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی پانی جیسے مسائل پر کام کیا جائے گا پر وہ نہیں ہو پایا اس لیے اب ہم ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو اپنے وارڈ میں فلاحی کاموں کو انجام دے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.