ETV Bharat / state

زہر کھا کر جان دینے والے شخص کا ویڈیو وائرل ہوا - مدھیہ پردیش مین جان دینے والے شخص کا ویڈیو وائرل

فائنانس کمپنی سے پریشان ایک شخص نے زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

زہر کھا کر جان دینے والے شخص کا ویڈیو وائرل ہوا

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 12:44 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:15 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے راتیبڑ سے دل دہلا دہنے والی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک نوجوان نے خودکشی سے قبل اپنی ویڈیو بنائی اور زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔

دراصل فنانس کمپنی سے پریشان ایک شخص نے زہر کھا کر اپنی جان دے دی ہے۔ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

زہر کھا کر جان دینے والے شخص کا ویڈیو وائرل ہوا

ویڈیو میں نوجوان یہ کہتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے کہ 'وہ فائنانس کمپنی اور ریکوری والوں سے پریشان ہے۔ کمپنی کے لوگ اس پر اور اس کی بیوی پر مسلسل رقم کا معاوضہ دینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں جس سے تنگ آ کر وہ اپنی جان دے رہا ہے۔'

جس وقت نوجوان ہیمنت کشواہا نے اپنی جان دی، اس وقت وہ اپنے بچے کو اسکول چھوڑ کر آیا تھا۔

اسی دوران مرنے سے پہلے اس نوجوان نے اپنی بیوی، بچے، ماں اور بھائی کو یاد کیا اور سب سے معافی مانگی اور کہا کہ 'میری موت کے بعد 75 لاکھ بیمہ کی رقم ملے گی جس سے تمام مسائل حل ہو جائں گے۔'

بتایا جارہا ہے کہ ہیمنت کشواہا نے سیہور کے کریسنٹ واٹر پارک کے قریب زہر کھایا ہے کیونکہ موقع پر زہر کا پیکٹ نظر آیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.