برہانپور : آج راکھی کے تہوار پر ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والے 12 سال کے بچے نے معاشرے کو بہت ہی خوبصورت پیغام دیا ہے۔ اس بچے محمد میزان نے اپنے ہاتھوں سے بہن کے لیے جذباتی پیغام لکھا ہے۔ اس نے پیغام دیا کہ تحفہ مہنگا نہیں بلکہ بھائی بہن کے بیچ کے جذبات اور پیار انمول ہونا چاہیے۔
برہان پور شہر کے سیفی نگر میں رہنے والے 12 سال کے بچے محمد میزان اور چار سال کی اس کی بہن نے اپنے انداز میں راکی کا تہوار منایا۔ بچے کا نام محمد میزان ہے اور اس کے والد محمد افضل اور بہن کا نام شاہزا ہے۔ میزان نے اپنی بہن کو راکھی پر تحفہ دینے کے لیے خود اپنے ہاتھوں سے تحفہ کو تیار کیا۔ یہ تحفہ دیگر مہنگے تحفوں کی طرح تو نہیں تھا۔
لیکن ایک کاغذ پر اپنے بھائی کا لکھا پیغام پا کر بہن خوش ہو گئی۔ محمد میزان نے بتایا کہ راکھی سے پہلے میری بہن اپنی تتلاتی زبان میں مجھ سے بار بار پوچھنے لگتی تھی کہ بھیا راکھی کے تہوار پر مجھے آپ کیا تحفہ دو گے۔ بہن کی اس بات پر میں نے طے کیا کہ میں خود اپنے ہاتھوں سے اس کے لیے تحفہ تیار کروں گا۔ راکھی کے تہوار سے ایک دن پہلے میں نے ایک کاغذ پر اپنی بہن کے لیے اپنا اپنے جذبات لکھے اور راکھی کے تہوار پر اسے یہ تحفہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Urdu Academy اردو اکیڈمی کا اردو کے فروغ میں اہم کردار
اس کے بعد بہن نے مجھے راکھی باندھی، میزان کہتے ہیں کہ میں سبھی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ توفیق کی قیمت معائنے نہیں رکھتی اس تحفے کے جذبات اور بہن کے لیے پیار انمول ہونا چاہیے۔دھاگا باندھ کر اپنی حفاظت کا اپنے بھائی سے وعدہ لیتی ہے۔ اور ایسے ہی پاکیزہ تہوار پر محمد میزان کا یہ پیغام اج بھائی بہن کے بیچ کے رشتے کے لیے ایک بہت اہم ہے