اطلاع کے مطابق ورلا جنگل علاقے کے چُل کے جنگلوں میں گزشتہ روز مادہ تیندوئے نے 32 سالہ سیتا رام سرلا پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا ۔
سیتارام کے ساتھ گئے دیہاتیوں نے شور مچا کر تیندوے کو بھگا کر اس کی جان بچائی۔ زخمی کو ورلا کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ جنگلات نے دیہاتیوں سے جنگل میں جانے کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔