کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ تینوں بہنوں کی لاشیں گزشتہ رات پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کھنڈوا ضلع کے جوار تھانہ علاقہ کے کوٹاگھاٹ گاؤں میں پیش آیا ہے۔ Three Sisters Committed Suicide
جوار پولیس اسٹیشن کے انچارج شیورام جاٹ کے مطابق تینوں بہنوں کے نام سونو، ساوتری اور للیتا ہے۔ ان کے والد جام سنگھ کا انتقال ہوچکا ہے۔ خاندان میں آٹھ بہن بھائی ہیں۔ ان میں سے دو بہنوں کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ سونو اور ساوتری کھنڈوا کے ایس این کالج میں تعینات تھیں۔ بڑی بہن ساوتری کچھ دن پہلے اپنے ماموں کے گھر آئی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خودکشی خاندانی اور باہمی رشتوں کی وجہ سے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
ایک ہی خاندان کی تین سگی بہنوں کی موت کے بعد سے گاؤں میں سنسنی کا ماحول ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو جائے وقوع سے کسی بھی طرح کی کوئی خودکشی نوٹ یا ثبوت نہیں حاصل ہوئی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔