کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں 10 سالہ بچے کو جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر بچے کو مارا پیٹا گیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچے کے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ واقعہ درگا کالونی کے علاقے عیدگاہ کا ہے۔ A 10 year Boy Beaten for not Chanting Jai Shri Ram
درج کرائی گئی شکایت کے مطابق پانچویں کا طالب علم ٹیوشن کے لیے جا رہا تھا کہ تبھی راستے میں ایک 22 سالہ نوجوان نے اسے روکا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا۔ انکار کرنے پر ملزم نے بچے کو اس وقت تک مارتا پیٹ تا رہا جب تک بچے نے جے شری رام نہیں کہا۔
متاثر 10 سالہ لڑکا پرائیویٹ سکول میں پانچویں کلاس کا طالب علم ہے۔ بدھ 29 دسمبر کی شام کو وہ ٹیوشن لینے اپنے گھر سے نکلا تھا۔ الزام ہے کہ اس وقت ملزم اجے عرف راجو نے اسے پکڑ لیا اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
بچہ نوودیا ودیالیہ کی تیاری کر رہا ہے: بچے کے گھر والوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا نوودیا ودیالیہ کی تیاری کر رہا ہے۔ جس کے لیے وہ ٹیوشن جا رہا تھا۔ راستے میں ملزم اجے عرف راجو ولد لکشمن بھیل نے راستہ روکا اور کہا کہ جے شری رام بولو ورنہ میں تمہیں آگے نہیں جانے دوں گا۔ جب بچے نے انکار کیا تو اسے مارا پیٹا گیا۔کھنڈوا کے ڈی ایس پی انیل چوہان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پنڈھانا کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے تحت ملزم کے خلاف دفعہ 295-A، 323 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ غور و خوض کے بعد اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کھنڈوا کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل چوہان نے بتایا کہ "پولیس اسٹیشن پاندھانا کو شکایت موصول ہوئی کہ ملزم اجے عرف راجو بھیل نے ٹیوشن جانے والے بچے کو راستے میں روکا اور جئے شری رام نہ کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس پر پاندھانا پولیس میں دفعہ 295-A 323 کے تحت مقدمہ دج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: