ETV Bharat / state

Khadimul Hujjaj Budget مدھیہ پردیش حکومت نے خادم الحجاج کے لیے بجٹ منظور نہیں کیا - خادم الحجاج حج پر نہیں جا سکیں

ریاستی حکومت کی جانب سے خادم الحجاج کے لئے بجٹ نہیں دیے جانے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بجٹ نہیں ملنے کے سبب خادم الحجاج عازمین حج کے ساتھ سفر بیت اللہ کے لئے روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ حکومت کے اس فیصلے کو لے کر عام لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مدھیہ پردیش حکومت نے خادم الحجاج کے لئے بجٹ منظور نہیں کیا

author img

By

Published : May 1, 2023, 7:25 PM IST

مدھیہ پردیش حکومت نے خادم الحجاج کے لئے بجٹ منظور نہیں کیا

بھوپال: اس سال عازمین حج کی خدمت کرنے کے لئے ریاست مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے ذریعہ سے جانے والے خادم الحجاج حج پر نہیں جا سکیں گے۔ وجہ یہ ہے کی مدھیہ پر دیش حکومت نے اس بار خادم الحجاج سے متعلق بجٹ حج کمیٹی کو نہیں دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کی ریاست میں پس و پیش کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ وہیں سنٹرل حج کمیٹی آف انانڈیا کے صدر عبداللہ کٹی کا کہنا ہے کہ یہ سنٹرل حج کمیٹی کی گائیڈ لائن ہے۔ خادم الحجاج کو بھیجنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ اس بار ریاست مدھیہ پردیش کا حج کوٹہ سب سے زیادہ ہے۔ اس بار ریاست سے تقریباً 5 ہزار 2 سو سے زائد عازمین حج سفرِ حج پر جائیں گے، مگر ان عازمین حج کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہوگا۔

وہیں بزرگ عازمین حج اگر بیمار ہو جائے یا بھٹک جائے یا کوئی ارکان میں پریشانی ہوگی تو اس کی جواب داری کسی کی نہیں ہوگی۔ کیونکہ لگ بھگ 25 خادم الحجاج کو حج پر خدمت کے لئے بھیجا جانا چاہیے تھا۔ مگر ریاستی حکومت کے ذریعے ان کا بجٹ منظور نہیں کیا گیا۔وہی ان حالات پر مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈیڑھ سو حاجیوں پر ایک خادم الحجاج ہوا کرتا تھا لیکن اس بار نئی گائیڈ لائن کے تحت 300 حاجیوں پر ایک خادم الحجاج سفر حج پر جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم خادم الحجاج کے بجٹ کو لے کر لگاتار حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ حج کمیٹی کو خادم الحجاج کے لیے بجٹ فراہم کرے۔ تاکہ ہم جلد سے جلد خادم الحجاج کا انتخاب کر انہیں ٹریننگ دینا شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحجاج کو سفر حج پر بھیجنے کے لئے سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا 50% رقم دیتی ہے اور 50 فیصد ریاستی حکومت کو دینا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے جو مطالبہ حکومت سے کیا ہے ہمیں امید ہے کہ ہمیں جلد سے جلد خادم الحجاج کے لئے بجٹ ملے گا اور ہمارے خادم الحجاج عازمین حج کی خدمت کے لئے سفر حج پر جائیں گے۔وہی آل انڈیا اتحادالمسلمین کے ذمہ دار قاضی سید انس علی نے کہا کہ جس طرح سے حکومت نے خادم الحجاج کا بجٹ نہیں دیا وہ ایک طرح سے بھید دباؤ کرنے جیسا ہے کیونکہ اگر سفر حج پر خادم الحجاج نہیں جائیں گے تو حاجیوں کی خدمت کون کرے گا۔

قاضی انس نے ریاستی حکومت پر طنز کیا کہ ریاست کی حکومت تیرتھ یاترا یاترا کے لئے دیگر مذاہب کے لوگوں کو ہوائی جہاز جیسی خدمات مفت دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ اسپیشل ٹرین چلا رہے ہیں وہیں دوسری جانب ایک ہفتے کے لئے بجٹ تک نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے منور رانا کا شعر اس موقع پر کہا کہ

"عجب دنیا ہے کہ تتلی کے پروں کو نوچ لیتی ہے
عجب تتلی ہے کہ پر نوچ لینے پر رویا نہیں کرتی"

وہیں بھوپال کے سینئر صحافی خان آشو نے بتایا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کی ریاست کی جانب سے خادم الحجاج کے لیے بجٹ نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا وہی ریاست مدھیہ پردیش کو اس بار سب سے زیادہ کوٹہ دیا گیا ہے۔ عورت حساب سے اس بار ،25 خادم الحجاج کو سفر حج پر خدمت کے لئے بھیجا جانا چاہیے۔ لیکن بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس بار خادم الحجاج خدمت کے لئے نہیں جا پائیں گے جس سے عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

MW Ansari Slams Shivraj Govt شیوراج حکومت مدارس کی بات کرکے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، ایم ڈبلیو انصاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.