ETV Bharat / state

Narendra Saluja Joins Bjp کمل ناتھ کے قریبی نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل - کمل ناتھ کے قریبی بی جے پی میں شامل

مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج تیسرا دن ہے۔ اس دوران کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کے میڈیا انچارج اور پارٹی ترجمان نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ Narendra Saluja Joins Bjp

کمل ناتھ کے قریبی نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 12:58 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تیسرے دن سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور کانگریس کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب کمل ناتھ کے قریبی اور سابق میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سنگھ سلوجا نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔ سلوجا نے اپنے پہلے ہی بیان میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے لئے کمل ناتھ کو ذمہ دار ٹھہرا کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال سے کمل ناتھ سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ گزشتہ پانچ سال سے ان کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ تب کئی لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ کمل ناتھ کی حمایت نہ کریں۔ وہ سکھ مخالف فسادات کے قصوروار ہیں۔ انہوں نے سکھوں کے خلاف ہجوم کی قیادت کی ہے۔ Congress Leader Narendra Saluja Join Bjp

سلوجا نے کہا کہ پہلے وہ ان سب باتوں کو سچ نہیں مانتے تھے۔ لیکن حال ہی میں 08 نومبر کو اندور کے خالصہ کالج میں کمل ناتھ کی عزت افزائی کے بعد مشہور کیرتن کار منجیت سنگھ کانپوری نے اسٹیج سے ہی مسٹر کمل ناتھ کی مخالفت کی اور ان کے بارے میں حقیقت بیان کی ، تب سے ان کا دل و دماغ کانگریس اور کمل ناتھ سے ہٹ دیا۔ اس دن سے انہوں نے نہ تو کمل ناتھ سے بات کی اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ پوری ریاست میں سکھ برادری کو مسٹر کمل ناتھ کے خلاف متحد کریں گے اور ان کے بارے میں سچ بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Major Vijay Mankotia joins BJP کانگریس کے سابق ایم ایل اے میجر وجے منکوٹیا بی جے پی میں شامل

ایک سوال کے جواب میں مسٹر سلوجا نے کہا کہ وہ غیر مشروط طور پر بی جے پی میں آئے ہیں اور انہیں جو بھی رول دیا جائے گا اسے پورا کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کی مرکزی قیادت، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی صدر وشنودت شرما کی قیادت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ پارٹی کی پالیسی سے متاثر ہو کر پارٹی میں آئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسٹر سلوجا شروع سے ہی ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.