مدھیہ پردیش سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر شیو راج حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ رات گئے ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کچھ نجی اسپتال لوگوں کو بھرتی نہیں لے رہے ہیں، ساتھ ہی نجی اسپتال مریضوں کے علاج سے انکار کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر کورونا کی وبا کی منتقلی کے اس مرحلے میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز،میڈیکل اسٹاف، پیرا میڈیکل اسٹاف، سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے علاوہ مراعات رقم بھی فراہم کریں
سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'آج ہم کورونا وبا کے نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ہمارے ڈاکٹر، صحت عملہ، طبی عملہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ بہتر سلوک کررہے ہیں، ان کی خدمات قابل تعریف ہے۔
تیسرا ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کےدور میں ہمارے ہیلتھ ورکرز، میڈیکل اسٹاف، پیرا میڈیکل اسٹاف، سرکاری ملازمین اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر فیلڈ میں رات۔ دن لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں حکومت کو جلد ہی انہیں تنخواہ کے ساتھ ساتھ الگ مراعات دینے کا فیصلہ کرنا چاہئے۔
کورونا اقتصادی شراکت کے نام پر ضروری کام سے وابستہ کسی بھی شخص کی تنخواہ میں کمی نہیں کی جانی چاہئے اور حکومت کو فوری طور پر اس بات کو یقینی بنانا چاہئے۔'