ETV Bharat / state

'کمل ناتھ کورونا کے دور میں 'سنکٹ ناتھ' بن گئے' - بی جے پی

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سابقہ کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے پیشرو سابق وزیراعلی کمل ناتھ پر طنز کیا اور انہیں "سنکٹ ناتھ'' کہا۔

Breaking News
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:43 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیراعلی کمل ناتھ کو سنکت ناتھ قرار دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں نے ریاست میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے ہی عام لوگوں کی خدمت کی، دوسری طرف، کمل ناتھ اس وقت سنکٹ ناتھ بن گئے اور انہوں نے ریاست کو بحران میں چھوڑ دیا۔

چوہان، جنہوں نے ناتھ حکومت کے خاتمے کے بعد 23 مارچ کو اقتدار سنبھال تھا، نے دعوی کیا تھا کہ کانگریس پارٹی کورونا وائرس کے بحران کے تئیں سنجیدہ نہیں ہے۔

بی جے پی کے زیر اہتمام منعقدہ 'ورچوئل' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "بی جے پی لیڈران اور کارکنان ریاست میں کورونا وائرس کے آغاز سے ہی عام لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ لیکن (اس وقت کے وزیر اعلی) کمل ناتھ اس وقت ریاست کو بحران میں چھوڑ گئے اور سنکٹ ناتھ بن گئے۔

انہوں نے کہا ، "کمل ناتھ کو کورونا وائرس کے بحران سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ وہ بحران کے دوران اندور میں آئیفا ایوارڈ تقریب کی میزبانی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کرنے میں مصروف تھے۔"

چوہان نے کہا کہ ''کانگریس رہنما راہل گاندھی کے اعلان کے بعد، پارٹی نے مدھیہ پردیش میں اقتدار میں آنے پر 2 لاکھ روپے تک کے زرعی قرضے معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن کانگریس نے انتخابات جیتنے کے بعد وعدہ خلافی کی۔''

انہوں نے کہا ، "کمل ناتھ حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا اور صرف ان کے مختصر مدتی فصل قرضوں کو ہی معاف کیا۔"

وزیراعلیٰ نے سابقہ حکومت کے دوران ریاستی سکریٹریٹ میں بے حد بدعنوانی کا الزام لگایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.