کمل ناتھ نے ٹوئیٹ کے ذریعہ سے کہا کہ وہ ریاست کی کانگریس ایم ایل اے، عوامی نمائندے، کارکنان، سماجی تنظیموں اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست کی سرحدوں اور راستوں پر غریب بے بس مزدور بھائیوں کی بھیڑ لگی ہے،جو لا ک ڈاؤن میں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بھوکے پیاسے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیدل، کوئی سائیکل سےکوئی دیگر ذرائع سے اپنی منزل کی جانب نکل پڑا ہے۔یہ سبھی بھوک پیاس،گرمی،لو اور دیگر کئی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کانگریس کارکنان سے کہا کہ وہ ایسے سبھی مزدوروں کو اپنے اپنے علاقوں میں کھانے پینے اور راشن کا انتظام کریں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت مزدوروں کے لئے مناسب انتظامات نہیں کرپارہی ہے۔