ETV Bharat / state

کمل ناتھ کا پریس کانفرنس سے خطاب - سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ

کمل ناتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ضمنی انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی کی خریدوفروخت کی وجہ سے پوری ریاست داغدار ہوئی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی خریدوفروخت کی وجہ سے پوری ریاست داغدار ہوئی ہے

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 2:19 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ایک پریس کانفرنس کی۔

اس پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی کی خریدوفروخت کی وجہ سے پوری ریاست داغدار ہوئی ہے، ساتھ ہی امرتی دیوی کو آئیٹم کہنے پر دکھ کا ظہار کیا۔

کمل ناتھ کا پریس کانفرنس سے خطاب

ریاست مدھیہ پردیش میں 28 سیٹ پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں جس کے پیش نظر کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے پہلے جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں وہ کسی کی موت ہو جانے کی وجہ سے سیٹ خالی ہونے پر ہوئے ہیں، لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح سے خرید و فروخت کر کانگریس کو اقتدار سے ہٹایا ہے، اس سے پوری ریاست داغدار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا 'میں بھی اس طرح کی سیاست کرسکتا تھا پر میں نے ایسا نہیں کیا'۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی خریدوفروخت کی وجہ سے پوری ریاست داغدار ہوئی ہے
بھارتیہ جنتا پارٹی کی خریدوفروخت کی وجہ سے پوری ریاست داغدار ہوئی ہے

انہوں نے کہا یہ ضمنی انتخابات ریاست مدھیہ پردیش کا مستقبل طے کرے گا، کیوں کہ ہر انتخابات میں کچھ نہ کچھ حالات کھڑے ہوتے ہیں اور پارٹی سوچتی ہے کہ کیا نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھارتی جنتا پارٹی کو اس ضمنی انتخابات میں اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ وہ ہار نہیں رہی ہے بلکہ پٹ رہی ہے، اس لیے بھارتی جنتا پارٹی اہم موضوع سے ہٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارتی جنتا پارٹی نے جو ریاست مدھیہ پردیش میں 15 برس حکومت کی اور اس نے جس طرح کے کارناموں کو انجام دیا ہے اس سے لوگوں کا دھیان ہٹانا چاہتی ہے لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا'۔

انہوں نے امرتی دیوی کے معاملے میں ہوئے تنازعے پر کہا 'میں خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں اور اگر میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو مجھے اس کا افسوس ہے'۔

انہوں نے کہا 'آئیٹم کہنا کوئی بری بات نہیں ہے، ہم دوسری جگہوں پر بھی اس الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، جو برا نہیں ہے، لیکن بھارتی جنتا پارٹی اس کا مودا بنا کر عوام کا دھیان بھٹکانے چاہتی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.