ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کے بعد جیوتی رادتیہ سندھیا کے پہلی بار شہر آنے پر جگہ جگہ زوردار استقبال کیا گیا۔
جیوتی رادتیہ سندھیا کے استقبالیہ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے شامل ہونے کی بات کہی گئی تھی لیکن جلوس میں آئے لوگوں سے بات کرنے پر حیرت انگیز بات سامنے آئی، کیونکہ بی جے پی نے جلوس میں زیادہ بھیڑ دکھانے کے لئے پیسہ دے کر لوگوں کو بلایا تھا۔
جب ہاتھوں میں جھنڈے بینر لیے لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں کہا کہ ہمیں پیسہ دیا گیا ہے، ساتھ ہی ہاتھوں میں سندھیا کے پوسٹر لے کر کھڑے لوگوں سے پوچھا گیا کہ یہ پوسٹر پر کون ہے تو وہ نام نہیں بتا سکے۔