ETV Bharat / state

سندھیا نے لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کردی

مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی تشہیر عروج پر ہے اور اسی کے تحت جمعہ کے روز جیوتی رادتیہ سندھیا، بی جے پی کی امیدوار امرتی دیوی کی حمایت کے لیے ڈھبرا آئے ہوئے تھے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:11 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے اسمبلی حلقہ ڈھبرا میں بی جے پی کی امیدوار امرتی دیوی کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بی جے پی رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کی زبان پھسل گئی۔

سندھیا نے اپنے خطاب کے دوران یہ کہ دیا تھا کہ ڈھبرا کی عوام تین نومبر کو کانگریس کا بٹن دبائے گی لیکن انھیں جلد ہی اس بات کا احساس ہوگیا اور فوری طور پر کہا کہ کمل کے نشان والا بٹن دبایا جائے گا اور اسی کے ساتھ ہی کانگریس اپنا بوریا بستر سمیٹ کر یہاں سے روانہ ہوجائے گی۔

انتخابی ریلی سے خطاب

واضح رہے کہ بی جے پی رہنما جیوتی رادتی سندھیا پہلے کانگریس کے قدآور رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے لیکن رواں برس ریاست کے وزیراعلی سے نا اتفاقی کے باعث انھوں نے اپنے حامی اراکین اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مدھیہ پردیش کی 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں آج انتخابی تشہیر کا آخری دن ہے اسی کے ساتھ تین نومبر کو ووٹنگ کا عمل انجام پائے گا۔

ناظرین اس بات کا خیال رکھیں کہ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.