ETV Bharat / state

Nitin Gadkari on Green Highway دہلی سے گوالیار کا فاصلہ تین گھنٹے میں مکمل ہوگا، نتن گڈکری - گوالیر میں سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح

نتن گڈکری نے ایک پروگرام میں 1128 کروڑ روپے کی لاگت سے سات سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ Inauguration of road projects in Gwalior

دہلی سے گوالیار کا فاصلہ تین گھنٹے میں مکمل،  گڈکری

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 8:57 AM IST

گوالیار: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت 'گرین ہائی وے' سے متعلق ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے، جس کے مکمل ہونے پر دہلی سے گوالیار کے درمیان سڑک کا فاصلہ صرف تین گھنٹے میں پورا کیا جاسکے گا۔ Delhi to Gwalior distance completed in three hours

نتن گڈکری نے گزشتہ دیر شام یہاں منعقد ایک پروگرام میں 1128 کروڑ روپے کی لاگت سے سات سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر گوپال بھارگو، آبی وسائل کے وزیر اور گوالیار ضلع کے انچارج تلسی سلاوت بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Gadkari on Automobile industry آٹوموبائل انڈسٹری کو 15 لاکھ کروڑ روپے کا بنانے کی کوشش

اپنے خطاب میں مسٹر گڈکری نے ریاست سے متعلق کئی اہم سڑک پروجیکٹوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی سے قریب جمنا علاقے سے گوالیار تک گرین ہائی وے بنایاجارہا ہے۔ اس کے مکمل ہونے پر شمش آباد، دھول پور اور مورینا اضلاع سے ہوتے ہوئے گوالیار بائی پاس کا راستہ تقریباً تین گھنٹے میں مکمل ہوجائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.