ETV Bharat / state

Sahitya Academy Bhopal ساہتیہ اکیڈمی کی مشاروتی بورڈ میں شمولیت

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 3:03 PM IST

بھوپال کے ایم ایل بی کالج کے شعبۂ اردو کی صدر پروفیسر بلقیس جہاں کو ساہتیہ اکیڈمی نے اپنی ایڈوائزری بورڈ میں جگہ دی، واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش سے بلقیس جہاں پہلی خاتون ہیں جنہیں بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔

ساہتیہ اکیڈمی کی مشاروتی بورڈ میں شمولیت

بھوپال: حال ہی میں ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی (وزارت ثقافت، حکومت ہند ) نے اردو زبان کے مشاورتی بورڈ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں بھوپال کی پروفیسر بلقیس جہاں جو کہ بھوپال کے ایم ایل بی کالج میں شعبۂ اردو کی صدر ہے کو مشاورتی بورڈ کا ممبر منتخب گیا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر بلقیس جہاں اردو زبان کے فروغ اور اس کی بقا کے لیے لمبے وقت سے کام کرتی چلی آ رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ساہتیہ اکیڈمی کے مشاروتی بورڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ریاست مدھیہ پردیش سے پروفیسر بلقیس جہاں پہلی خاتون ہیں جنہیں بورڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر جب ہم نے پروفیسر بلقیس جہاں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے میں اس پر کھری اترنے کی کوشش کروں گی اور میں اردو کی تجویز و ترقی کے لیے اردو کی اشاعت کے لیے اور خاص طور سے نئی نسل کے بچوں پر زیادہ توجہ مرکوز کروں گی۔ کیونکہ اردو کی جو کتابیں شائع ہوتی ہے جو بھی اردو کے لیے کام ہوتے ہیں وہ منظر عام پر تو آتے ہیں ان میں میں یہ کوشش کروں گی کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

پروفیسر بلقیس جہاں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں اور کالج کے پرنسپل کی بہت شکر گزار ہوں کیونکہ مجھے ان سے رہنمائی ملتی رہی ہے۔ وہیں پروفیسر بلقیس جہاں نے بورڈ کے صدر چندربھان خیال کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد جتایا ہے۔ اس لیے میری یہ کوشش رہے گی کہ میں ریاست میں اردو زبان کی بقاء اور اس کے فروغ کے لیے مزید کام کروں اور ان کے اعتماد پر میں کھرا اترو۔
اس موقع پر ایم ایل بی کالج کے پرنسپل مکیش دکشت نے پروفیسر بلقیس جہاں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تعلق سے کہا یہ ہمارے کالج کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کے لیے فخر کی بات ہے کہ ساہتیہ اکیڈمی کے مشاروتی بورڈ میں ہمارے کالج کی پروفیسر بلقیس جہاں کو جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر بلقیس کی ہر طرح کی خدمات بہت بہتر ہے وہ ہمیشہ وقت پر اپنے کاموں کو انجام دیتی ہے۔ اور اپنی زبان کے لیے ہمیشہ کوشش کرتی رہتی ہیں۔

وہ کالج میں بھی لگاتار اردو زبان کے فروغ کے لیے کام کرتی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بورڈ میں شامل کرنے سے ہمارے کالج کو فائدہ تو ہو گا ہی ساتھ ہی ریاست میں اردو زبان کے فروغ کے لیے وہ اپنی خدمات انجام دیں گی یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے اس کے لیے میں پروفیسر بلقیس جہاں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ساہیتہ اکیڈمی، نئی دہلی (وزارت ثقافت، حکومت ہند ) نے اردو زبان کی مشاورتی بورڈ کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق اردو کے ممتاز شاعر و ادیب چندر بھان خیال کنوینر بنائے گئے ہیں جب کہ پروفیسر تاریخ چھتاری علی گڑھ، اعجاز خان کولکتہ، ڈاکٹر جانکی پرساد شرما دہلی، پروفیسر عزیز پریہار لدھیانہ، محمد اشرف چنیی، ڈاکٹر بلقیس جہاں بھوپال، ڈاکٹر احمد صغیر گیا، ڈاکٹر ابو ظہیر ربانی نئی دہلی کے نام شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.