ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی سماجی تنظیم سِمپھتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو سلائی مشینیں اور مردوں کو ان کے مطابق روزگار کا آغاز کرنے میں مدد کی گئی۔
جن خواتین کو سلائی مشین دی گئی وہ اس سے قبل دوسروں کے یہاں برسر روزگار تھیں لیکن اب خواتین کا کہنا ہے کہ تنظیم کی جانب سے سلائی مشین ملنے کے بعد اب وہ خود کا کام کریں گی جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ان کے گھر کی پریشانی میں کچن حد تک کمی ہوگی۔
وہیں جن مرد حضرات کو روزگار کے لیے مدد کی گئی، لاک ڈاؤن کے دوران وہ باکل قلاش ہوچکے تھے اور انلاک کے دوران انھیں دوبارہ سے اپنا کاروبار کرنے میں بڑی دقت آرہی تھی لیکن اب سمپتھی تنظیم کی جانب سے انھیں امداد فراہم کی گئی ہے جس سے وہ مطمئن ہیں۔
سِمپھتی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس ضمن میں بتایا کہ تنظیم کے اراکین لگاتار کوشش کر رہے ہیں کی ضرورت مندوں کو کام ملے اور ان کی پریشانیاں دور ہوں ساتھ ہی آنے والے وقت میں جس طرح سے یہ لوگ آج امداد لے رہے ہیں بعد میں وہ امداد دینے والے بن جائیں۔
واضح رہے کہ بھوپال کی سماجی تنظیم سِمپھتی فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے۔ یہ تنظیم روزگار کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کی سمت میں بھی کام کرتی ہے جس سے کئی غریب بچے تنظیم کے ذریعے دیے جانے والی مدد کے سبب بہتر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔