اندور: ریاست مدھیہ پردیش کی صنعتی شہر اندور میں درگاہ عطائے خواجہ کے مزار پر دیوالی کے موقع پر مسلسل پانچ روز چراغاں کیا جاتا ہے اور امن وامان کی دعائیں مانگی جاتی ہے۔ بھارت صوفی سنتوں کا وطن ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے ہیں۔ پانچ روزہ دیوالی کے تہوار پر لوگ جہاں گھروں اور بازاروں کو روشنی سے سجاتے سنوارتے ہیں، تو وہیں عقیدت مند اپنے مرشد کے آستانے پر بھی چراغاں کرتے ہیں۔ Jashn-E-chiragan on Diwali
ایسا ہی ایک آستانہ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں موجود ہے، آستانہ عطائے خواجہ جہاں عقیدت مند دیوالی کے موقع پر مسلسل پانچ روز چراغ کر اپنی محبت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ زائرین لوکیندر سنگھ راٹھور نے بتایا کہ گزشتہ 25 برسوں سے دیوالی کے دن مسلسل پانچ روز تک چراغاں کرتے ہیں۔ پہلے ہم دیئے جلا کر روشنی کرتے تھے مگر اب ان کے مقام پر موم بتیاں جلا کر چراغاں کرتے ہیں۔ اس امید کے ساتھ کہ اگر ہم باباجی کے یہاں روشنی کریں گے تو ہمارا گھر بھی ان کی دعاؤں سے منور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Jashn-E-chiragan Ceremony درگاہ حضرت نظام الدین میں جشن چراغاں کا آغاز