مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوامی کرفیو صبح سات بجے سے شروع ہوگیا۔
دراصل کورونا وائرس نے عالمی سطح پر ہنگامہ مچا رکھا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھارت بھی کوشش کر رہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے 22 مارچ کو صبح سات بجے سے رات نو بجے تک عوامی کرفیو کا اعلان کیا تھا۔
عوامی کرفیو کا اثر اندور شہر ہی میں نہیں بلکہ آج پاس کے گاؤں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جہاں دودھ، کیرانہ، میڈیکل اور پیٹرول پمپ کو چھوڑ کر دیگر سبھی ضروریات کے مارکیٹ بند ہیں۔
عوامی کرفیو کی وجہ سے شہر میں سناٹا پسرا پڑا ہے