مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کی 90 ویں برسی کے موقع پر جمعیت علماء ہند کی جانب سے تاریخی بھوپال گیٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر کہا گیا کہ ملک کی آزادی میں نہ جانے کتنے لوگوں نے اپنے جان کی قربانیاں دیں، تب جا کر ہم آج آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم ان کی قربانیوں کی اہمیت کو سمجھیں۔
ساتھ ہی کہا کہ ان مجاہد آزادی جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کو آزادی دلائی، انہیں آنے والی نسل کو بتانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آزادی کی قیمت کو سمجھیں۔
چندر شیکھر آزاد کہتے تھے کہ دشمن کی گولیوں کا ہم سامنا کریں گے 'آزاد رہے ہیں، آزاد ہی رہیں گے'۔ ایک وقت تھا جب ان کا یہ نعرہ کو ہر نوجوان کی زبان پر رہتا تھا۔
اس لئے جمیعت علماء ہند کا کہنا ہے کہ ہر موقع پر ہمیں مجاہد آزادی کو یاد کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
بیٹیوں کے تحفظ اور تعلیمات کے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد
آج اس موقع پر جمیعت علماء ہند نے بھوپال میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا کے سبب لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کرنے کے لیے ماسک بھی تقسیم کیے۔