کمپنی کوارٹر ماسٹر حوالدار عبدالحمید مسعودی بھارتی فوج کی 4 گرینڈیر میں ایک سپاہی تھے، جنہوں نے 1965 کی بھارت پاکستان جنگ کے دوران اپنی بہادری کی مثال پیش کرتے ہوئے ملک کے لیے شہید ہوئے تھے۔
عبدالحمید کی پیدائش یکم جولائی 1933 میں دھموں پور میں ہوئی اور 10 ستمبر 1965 میں پاکستان سے جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
جس کے بعد انہیں فوج کی سب سے بڑے اعزاز پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔
شہید ہونے سے پہلے پرم ویر عبدالحمید سعودی نے صرف اپنی گن ماؤنٹ جیپ سے اس وقت کی سب سے بڑی سمجھے جانے والی پاکستان کے پیٹن ٹینک کو ختم کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
'اردو کی بدحالی کی وجہ سیاسی پارٹیاں اور پاکستان'
عبدالحمید 27 دسمبر 1954 کو بھارتی کی فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ بعد میں ان کی تعیناتی ریجمنٹ کے چار گرینی ڈیئر میں اپنی خدمات دیں۔