ETV Bharat / state

Bhopal Alami Tablighi Ijtema بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کا آج تیسرا دن، امت مسلمہ سے رزق حلال کھانے اور کمانے کی تلقین - بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کا آج تیسرا دن

بھوپال میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے تیسرے دن اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور ایمان کو پختہ بنانے پر بات کی گئی۔ Third Day Of Bhopal Alami Tablighi Ijtema

بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کا آج تیسرا دن

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 1:20 PM IST

بھوپال: بھوپال کا 73 واں عالمی تبلیغی اجتماع تیسرے روز بھی روح پرور مناظر کے بیچ جاری ہے۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں جہاں ملک کے گوشے گوشے سے جماعتوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں اب تک اجتماع گاہ میں مختلف ریاستوں سے 5 لاکھ سے زائد فرزندان توحید راستے کی صعوبتوں کو برداشت کرتے ہوئے سرد موسم میں بھوپال پہنچ چکے ہیں۔ عالمی اجتماع میں تیسرے دن علمائے دین نے ایمان کی پختگی، رزق حلال کی تلاش، علم کا حصول اور خواتین کے حقوق پر تفصیل سے خطاب فرمایا اور فرزندان توحید سے اسلامی معاشرہ قائم کرنے کی تلقین کی۔

چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع 21 نومبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا۔ عالمی اجتماع میں تیسرے روز مولانا فاروق ،مولانا محمد اقطال، اور دیگر علمائے دین نے خطاب کیا اور امت مسلمہ سے رزق حلال کھانے اور کمانے کی تلقین کی۔ علمائے دین نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسا رزق کھائیں گے ویسے ہی اخلاق اور معاملات بنیں گے۔ Bhopal Alami Tablighi Ijtema

عالمی تبلیغی اجتماع میں حیدر آباد سے تشریف لائے مولانا اسعد احمد نے کہا کہ اجتماع کا مقصد اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہے ۔جو لوگ اجتماع میں شامل ہوتے ہیں وہ اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانے والے ہوتے ہیں۔ دنیا کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے انسان لمبے لمبے سفر کرتا ہے،صعوبتیں برداشت کرتا ہے لیکن اس کی یہ تعلیم اور اس کا فائیدہ دنیا میں ہی رہ جاتا ہے لیکن جب انسان قران کی تعلیم کی روشنی میں علم حاصل کرتا ہے تو اسے دنیااور آخرت دونوں میں کامیابی ملتی ہے۔علمائے دین کے بیان،روح پرور منظر اور عاشق رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم سے جب ملاقات ہوتی ہے اور ان سے علم و حکمت اور دین کی باتیں سننے کو ملتی ہیں توسفر کی صعوبتیں نہ صرف کافور ہو جاتی ہیں بلکہ وہ علم حاصل ہوتا ہے جو سیکڑوں کتابوں کے مطالعہ سے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ Third Day Of Bhopal Alami Tablighi Ijtema

علمائے دین نے اپنے بیان میں امت مسلمہ سے تعلیم کو حاصل کرنے اوراسلام کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے پر زور دیا۔علمائے دین کا ماننا ہے کہ تعلیم کے حصول کے بغیر انسان کی ترقی کی ممکن ہے اور قران ایک ایسی کتاب حکمت ہے جس میں رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے رہنماہدایت موجود ہے ۔علم کے حصول سے غفلت اور قران کی تعلیمات سے دوری کے سبب مسلمان پسماندگی کا شکار ہے۔ Bhopal Alami Tablighi Ijtema

یہ بھی پڑھیں : Alami Tablighi Ijtema In Bhopal بھوپال میں 73 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا دن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.