بھارت میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولتا ہے۔ دنیا میں کرکٹ کہیں بھی کھیلا جائے مگر اس کی گونج ملک میں سنائی ضرور دیتی ہے۔
منی ممبئی کہے جانے والے اندور میں پولیس نے صوبے کے سب سے بڑے آن لائن سٹے کے کاروبار سے جڑے لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پولیس نے آئی پی ایل کرکٹ میچوں پر آن لائن سٹے کے کاروباریوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں آٹھ سٹے بازوں کو گرفتار کیا۔
اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ یہ لوگ دھن کبیر نام سے ایپلی کیشن کے ذریعے انڈین پریمیئر لیگ میچز کے سٹے کو انجام دیتے تھے جس کا سرور، سنگاپور ہونا بتایا گیا ہے۔
ان کے پاس سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے نقد ضبط کیے گئے جبکہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے بینکوں میں جمع ہے۔ جسے پولیس نے منجمد کردیا۔
دھن کبیر موبائل اiپلیکیشن کا ماسٹرمائنڈ راجو ورما نامی شخص ہے جس نے یہ سافٹ ویuر تیار کروایا اور اسی کے ذریعہ یہ کرکٹ کے سٹے کی بکنگ کی جاتی تھی جبکہ جعلی نام سے الگ الگ بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھولے گئے تھے جس سے رقم کا لین دین کیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھوپال: لاک ڈاؤن میں پریشان حال کاروباریوں کو امداد فراہم