ETV Bharat / state

'لاکھوں لوگوں کے مجمع میں معاشرتی فاصلے کا اہتمام مشکل' - ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

کورونا وبا کے مد نظربھوپال کا تاریخی تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا اور حالات ٹھیک ہونے کے بعد ہی اگلی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی
عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 10:02 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دراصل لاکھوں کا مجمع معاشرتی فاصلے سے لیکر سینیٹائزیشن اور دیگر معاملات پورے نہ ہونے کے حالات، ملک اور بیرونی ملک سے آمدورفت میں آنے والی مشکلات میں انفیکشن بڑھنے کا ڈر ہے۔ اس لئے کورونا کے مد نظر اس ماہ میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تو وہیں اگلی تاریخ کا اعلان تب ہوگا جب حالات معمول پر آئیں گے۔

عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی

واضح رہے کہ اس بار عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے27 تا 30 نومبر ہر تار یخ طے کی گئی تھی- چار دن کے اس اجتماع کی دعائے خاص 30 نومبر کو تھا- لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے ملک اور دنیا میں موجود وبا کے حالات سے اجتماع کو منعقد کرنا نا ممکن ہو گیا۔

اجتماع کمیٹی کے ترجمان عتیق الاسلام نے بتایا کی لاکھوں لوگوں کے مجمعے میں معاشرتی فاصلے کا اہتمام کیا جانا مشکل ہے۔ اس دوران اجتماع گاہ کے بڑے میدان پر سینیٹائزیشن کیا جانا بھی ناممکن سا ہے۔

ساتھ ہی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں سے ماسک لگانے کی پابندی بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے جماعتوں کی آمد و رفت سے انفیکشن بھی پھیل سکتا ہے۔

عتیق الاسلام نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے رواں برس ہونے والے 73 عالمی تبلیغی اجتماع کو ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال: ہاتھرس سانحہ پر خواتین کا سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ اجتماع کی اگلی تاریخ کا اعلان کورونا وائرس کی وبا کے قابو میں ہو جانے اور حالات پوری طرح سے ٹھیک ہو جانے کے بعد کیا جائے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ 72 برس کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کی بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی کیا جا رہا ہے۔

دراصل ہر برس اجتماع کے آخری دن ہی آنے والے سال کے اجتماع کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جاتا تھا اور تاریخ سے قریب دو مہینے قبل ہی اس کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دی جاتی تھی۔

بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کی ابتدا 13 لوگوں کی موجودگی میں بھوپال کی تبلیغی مرکز مسجد شکور خان سے ہوئی تھی۔ جس کے بعد تاج المساجد کی تعمیر ہو جانے کے بعد اس اجتماع کا انعقاد برسوں تک تاج المساجد د میں ہوتا رہا اور لوگوں کی بڑھتی تعداد اور شہر کو ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظراس اجتماع کو بھوپال کے ایٹ کھڑی علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.