ETV Bharat / state

Initiative of Madhya Pradesh Urdu Academy: نوجوان قلمکاروں کے لیے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا بہترین منصوبہ - Young Writers and Poets

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال اور پوری ریاست میں نئے تخلیق کاروں کو اسٹیج فراہم کرنے اور انہیں منظر عام پر لانے کے لیے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کا پروگرام 'تلاش جوہر' منعقد ہوگا۔ Initiative of Madhya Pradesh Urdu Academy

پروگرام 'تلاش جوہر
پروگرام 'تلاش جوہر
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 7:46 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 'تلاش جوہر' خطاب اور ورکشاپ کا انعقاد 14جون 2022 کو صبح گیارہ بجے سے بھوپال کے سوراج بھون میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 'اردو اکیڈمی کے ذریعے مدھیہ پردیش کی ادبی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کی پہل 'تلاش جوہر' (فی البدیہ مقابلےکے ذریعے) خطاب و ورکشاپ بتاریخ 14 جون2022 سے 24 جولائی 2022 تک ریاست کے مختلف ڈویژنل ہیڈ کوارٹرس پر منعقد کیا جارہا ہے۔ Madhya Pradesh Urdu Academy

پروگرام 'تلاش جوہر

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں متعلقہ ڈویژن کہ ماتحت آنے والے سبھی اضلاع کے منتخب تخلیق کار حصہ لیں گے۔ اس پروگرام کے تحت کل بھوپال اور نرمدا پورم ڈویژن کے سبھی اضلاع سے منتخب تخلیق کار حصہ لیں گے۔ اس موقع پر نوجوان شعراء کی رہنمائی کے لیے سینئر شعراء کے ذریعے شاعری پر گفتگو بھی کی جائے گی۔ ڈاکٹر نصرت مہدی نے 'تلاش جوہر' پروگرام کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی چاہتی ہے کہ ریاست کی نوجوان نسل جو ادب کے میدان میں محنت کر رہی ہے ان کی تحقیق کو ایک اسٹیج فراہم کرنا ہے۔

تلاش جوہر پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.