ETV Bharat / state

اندور : منشیات کے خلاف خواتین سرگرم - مدھیہ پردیش خبر

مدھیہ پردیش میں مینی ممبئی کے نام سے مشہور اندور جہاں منشیات کے استعمال کے سبب نوجوانو ں کی زندگی میں منفی تبدیلی آئی ہے ۔ اسی کے پیش نظر ریاست کے وزیر اعلی نے منشیات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھا ئے ہیں اور اس مہم کے تحت اب تک متعدد افراد کو منشیات کے معاملہ میں گرفتار بھی کیاگیاہے ۔

منشیات کے خلاف خواتین سرگرم
منشیات کے خلاف خواتین سرگرم
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 7:01 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں خواتین نے منشیات کے خلاف اپنے عزائم کا کا اظہار کرتے ہوے اس پر روک لگانے اور اس سے نئی نسل کو بچانے کے لئے انتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔ شہر کے اقلیتی علاقہ میں نشہ خوری کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر خواتین متحرک ہیں ۔اور ان کا کہنا ہے کہ اس لت سے نئی نسل کو بچانے کی اشد ضرورت ہے۔ اور ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل کی جانب یہ عملی اقدام ہے ۔

منشیات کے خلاف خواتین سرگرم

واضح رہے کہ علاقہ میں روزبرز بڑھتے منشیات کے معاملات منظر عام پر آرہے ہیں ۔جس سے سرکردہ افراد اور خواتین فکر مندہیں ۔

خواتین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان نسل آنے والے کل کے معمار ہیں ۔اور ان کی صحیح تربیت نہیں کی گئی تو پھر معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے حرکات اور طرز زندگی پر نگاہ رکھے ۔

صوفیہ غوری نامی خاتون نے کہاکہ جرائم کہ خلاف انہوں نے مشترکہ طور پر اپنی آواز بلند کی ہے ۔اور انہیں امید ہے اگر مجموعی طورپر منشیات کے خلاف تحریک چلائی جائے تو اس سے ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل ہوسکتی ہے ۔اور نوجوان نسل کو اس بری لت سے بچایاجاسکتا ہے ۔

وہیں خضراولی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس لت میں ملوث ہیں انتظامیہ اس کے خلاف سخت کاروائی کرے ۔تا کے دیگر افر ادکو بھی اس سے سبق ملے ۔

محور رمیز خان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف ابھی ۔شروعاتی مہم ہے اگر ضرورت پڑی تو بڑے پیمانے پر اس کے خلاف ترحریک چلائی جائیگیی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.