ETV Bharat / state

Triple Talaq Case خاتون کا شوہر پر تین طلاق دینے کا الزام

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 10:11 AM IST

اندور کے چندن نگر تھانہ علاقے کی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر تین طلاق دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون نے خاوند سمیت سسرال والوں خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے تین طلاق دے کر اسے گھر سے نکال دیا اور اب مبینہ طورپر اسے حلالہ کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ Indore Triple Talaq case

طلاق
طلاق

اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے خاوند پر 3 طلاق دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اب شوہر اور سسرال والے اسے واپس رکھنے کے لیے مبینہ طور پر حلالہ کے لیے ہراساں کر رہے ہیں۔ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ Indore Triple Talaq case

3 طلاق دیا

اندور کے چندن نگر تھانہ علاقے کی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر تین طلاق دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون نے خاوند سمیت سسرال والوں خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون نے اپنے شوہر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے تین طلاق دے کر اسے گھر سے نکال دیا اور اب مبینہ طورپر اسے حلالہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد متاثرہ نے تھانے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ اندور کے چندن نگر تھانہ علاقہ کا ہے۔ علاقے میں رہنے والی ایک متاثرہ نے اپنے شوہر وسیم، ساس، سسر کے خلاف تین طلاق سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ واضح رہے کہ یہ خاتون اجین ضلع کی رہنے والی ہے اور تقریباً 8 سال قبل اس کی شادی چندن نگر تھانہ علاقہ کے رہنے والے وسیم سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سب کچھ حسب معمول چل رہا تھا، خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسے یکے بعد دیگرے 3 بچے پیدا ہونے کے بعد شوہر کا اس کے ساتھ رویہ بدل گیا اور وہ اسے چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کرنے لگا۔ خاتو ن نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے 2 لاکھ روپے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے والد ابھی ریٹائر ہوئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے دوران انہیں لاکھوں روپے مل گئے۔ اس لیے دو لاکھ روپے جہیز کے طور پر لے آؤ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے پیسے لانے سے انکار کیا تو شوہر، ساس، سسر اور بہنوئی نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ ایک دن وہ اپنے گھر میں کچھ کام کر رہی تھی کہ شوہر اس کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور اس کے بعد اس نے اسے تین طلاق دینے کے بعد گھر سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ لڑکی اپنے ماموں کے گھر اجین گئی اور اپنے والدین اور دیگر لوگوں کو پورے معاملے سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد متاثرہ کے والدین اندور آئے اور وسیم، ساس سے بات کی۔ اس دوران شوہر نے بیوی کو اپنے ساتھ رکھنے پر رضامندی ظاہر کی، تاہم اس نے متاثرہ کے گھر والوں کو بتایا کہ 3 طلاق دینے کے بعد حلالہ کروانا ضروری ہے۔ اگر وہ ساتھ رہنا چاہتی ہے تو پہلے حلالہ کرنا پڑے گا۔ جب متاثرہ کو اس سارے معاملے کا علم ہوا تو اس نے اس کی مخالفت کی۔ اس کے بعد خاتون نے چندن نگر پولس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے شوہر، ساس اور سسر کے خلاف تین طلاق سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Triple Talaq Case جے پور میں تین طلاق کا معاملہ، تھانے میں شکایت درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.