صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا شہر جہاں ضلع کی سب سے بڑی بکرا منڈی لگتی ہے۔ ہر برس عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آتے ہی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے یہ منڈی گلزار ہو جاتی تھی مگر اس بار کورونا وائرس وبا کے چلتے انتظامیہ نے سماجی فاصلوں کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو منڈی لگانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔
بکرا کاروبار سے جڑے لوگوں کو پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔ تو وہیں شہری لوگوں کو قربانی کا جانور خریدنے کے لیے گاؤں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے اور خرید کر لانے میں بھی بڑی پریشانی ہو رہی ہے۔
اس کاروبار سے جڑے تاجروں کا کہنا ہے ہم سال بھر جانور کو کھلا پلا کر بڑا کرتے ہیں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر فروخت کریں جس سے ہمارا گزر بسر ہوتا ہے۔ مگر اس بار انتظامیہ نے منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت خریدار بھی مایوس ہیں اور ان کو گاؤں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جو بڑا دشواریوں بھرا مرحلہ ہے۔ کیونکہ منڈی لگنے سے اجتماعی جانور اکھٹا ہو جایا کرتے تھے، جس کو خرید نے میں آسانی تھی مگر اب گاؤں میں جا کر قربانی کے انفرادی جانوروں کو خریدنا مہنگا پڑ رہا ہے ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کی وہ بکرا منڈی کی اجازت دے۔