ETV Bharat / state

اندور پولیس نے کسان رہنماؤں کو ریل روکنے سے روکا

آج ملک بھر میں کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف ریل روکو مہم چلائی، تو وہیں مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی کسانوں نے ریل روکو مہم کے تحت ٹرین روکنے کی کوشش کی لیکن اندور پولیس نے کسانوں کو ریلوے اسٹیشن کے باہر ہی روک دیا۔

اندور پولیس نے کسان رہنماؤں کو ریل روکنے نہیں دی

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 9:45 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ریل روکو مہم کے تحت ٹرین روکنے کے لیے آئے کسان رہنماؤں کو اندور پولیس نے ریلوے پلیٹ فارم کے باہر ہی روک دیا۔

اندور پولیس نے کسان رہنماؤں کو ریل روکنے نہیں دی

اندور سے مختلف مقامات کے لیے ٹرینوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ کسان تنظیموں کی ملک گیر ریل روکو مہم کی حمایت کرتے ہوئے کسان کارکنان نے اندور جنکشن پہنچے تھے۔

مگر اندور پولیس نے انہیں ٹرین روکنے کی اجازت نہیں دی اور کوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پلیٹ فارم کے باہر ہی روک دیا۔ پولیس کے روکنے پر ناراض کسان پلیٹ فارم کے باہر احتجاج کرنے لگے۔

وہیں، کسان سنگھرش سمیتی کے رام سوروپ منتری نے کہا کہ کسان تنظیموں نے زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں ریل روکو مہم کا اعلان کیا تھا، جس کے پیش نظر اندور میں مالوہ ایکسپریس کو روکنا چاہتے تھے۔

مگر پولیس نے ہمیں ٹرین کو روکنے سے روک دیا اور ہمیں کورونا کا حوالہ دیتے ہوئے ریلوے پلیٹ فارم کے باہر روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مرکزی حکومت کووڈ کا حوالہ دیتے ہوئے احتجاج کو دبانا چاہتی ہے اسی طرح یہ پولیس بھی ہمارے احتجاج کو دبانا چاہتی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم زرعی قوانین کے خلاف تب تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک کی مرکزی حکومت اسے واپس نہیں لے لیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.