ETV Bharat / state

اندور: جانوروں کے فضلہ کو جمع کرنے کے لیے خاص گاڑی کا اہتمام - اردو نیوز اندور

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عید الاضحیٰ کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وہیں رضائے الٰہی کے لیے جانوروں کی قربانیاں پیش کی جارہی ہے۔ قربانی کے جانوروں سے نکلنے والے فضلہ کو جمع کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن نے خاص گاڑی کا اہتمام کیا ہے، جو تین روز تک مسلم علاقوں میں چلائی جائیں گی۔

indore municipal corporation arrange special vehicle to collect animal waste
جانوروں کے فضلہ کو جمع کرنے کے لیے خاص گاڑی کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 7:25 PM IST

رواں برس کورونا وائرس کے مدنظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مسلمان عید الضحیٰ کا تہوار منا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں جانوروں کی قربانی کے لیے خاص صاف صفائی کے اہتمام کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اسی کے مدنظر میونسپل کارپوریشن جانوروں کے فضلہ کے لیے خاص گاڑی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جانوروں سے نکلنے والے فضلے کے لیے اندور میونسپل کارپوریشن نے مسلم علاقوں میں تین روز تک خاص گاڑیوں کا اہتمام کیا ہے، جس میں قربانیوں کے جانور سے نکلنے والے فضلے کو جمع کیا جائے گا۔

غورطلب ہے کہ اندور صاف صفائی کے معاملے میں لگاتار چار بار نمبر ایک رہ چکا ہے اور ایسے میں پانچویں بار بھی یہ خطاب حاصل کرنا چاہتا ہے۔

جس کے لیے پورے اندور میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی اس مہم کو مسلم علاقوں میں کافی مدد مل رہی ہے۔

قربانی پیش کرنے والے عبدل نعیم نے بتایا کہ ہم نے قربانیوں کے جانور سے جتنا بھی فضلہ نکلا تھا، اسے گاڑیوں میں ڈال دیا ہے۔

اندور کے مقامی اشرف خان کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی اس مہم کی ستائش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پانچویں بار بھی اندور نمبر ون کا خطاب حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں:

عید الاضحٰی: لائی ہے حالات سے نبردآزمائی کا پیغام

غورطلب ہے کہ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمائے خطوط پر عمل کرتے ہوئے پورے تزک و احتشام کے ساتھ عید قرباں منا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.