ETV Bharat / state

وائرولوجی لیب میں ڈیوٹی کر رہے ڈاکٹر کو کورونا مثبت پایا گیا - اندور کے ڈاکٹر کورونا مثبت

کالج نے اتوار کو بتایا کہ 'مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج کے فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہے ڈاکٹر کو کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ سے متعلق دستاویزات کے لئے وائرولوجی لیب میں ڈیوٹی کے لئے بھیجا گیا تھا۔ انہیں وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

وائرولوجی لیب میں ڈیوٹی کر رہے ڈاکٹر کو کورونا مثبت پایا گیا

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 11:35 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج کے وائرولوجی لیب میں ڈیوٹی کر رہے ایک ڈاکٹر کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ کالج کے ملازمین اور ڈاکٹر کے رابطے میں آئے دیگر افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

کالج نے اتوار کو بتایا کہ 'مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج کے فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہے ڈاکٹر کو کوویڈ 19 کے نمونوں کی جانچ سے متعلق دستاویزات کے لئے وائرولوجی لیب میں ڈیوٹی کے لئے بھیجا گیا تھا۔ انہیں وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

ڈین نے بتایا کہ 'متاثرہ ڈاکٹر کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اس کی حالت اب ٹھیک ہے۔ کالج کے ملازمین اور ڈاکٹر سے رابطے میں آئے دیگر افراد کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 'کالج کی وائرولوجی لیب میں متعدد مریضوں کا کووڈ- 19 ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ یہ نمونے اندور کے ساتھ ساتھ مغربی مدھیہ پردیش کے دوسرے اضلاع کے مریضوں کے بھی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.