ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ہجومی تشدد کا متاثر تسلیم چوڑی والا Bangle Seller Taslimکو اندور ہائی کورٹ سے ضمانت Indore High Court grants Bail مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال اگست ماہ میں اندور میں ایک ہجوم نے اترپردیش کے رہنے والے تسلیم چوڑی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا، تاہم چند گھنٹوں کے بعد تسلیم پر بھی پولیس نے چھیڑ چھاڑ اور جعلی دستاویز رکھنے کے الزام میں معاملہ درج کر جیل بھیج دیا تھا۔ گرفتاری کے سود دن بعد آج تسلیم کو اندور ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں: 'ہجومی تشدد کے واقعات اندور کی وراثت پر دھبہ'
واضح رہے کی تسلیم چوڑی والا بال گنگا تھانہ علاقے کی گوہند کالونی میں چوڑیاں فروخت کرنے پہنچا تھا جہاں کچھ شرپسندوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ واقعہ کے خلاف تسلیم چوڑی والے نے سینٹر کوتوالی تھانے میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ اس کیس ڈائری کو عدالت میں پیش کرنے کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔ اندور میں پیش آئے ہجومی تشدد کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش ہوا تھا جو کئی دن تک سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بھی رہا تھا۔