ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ یہاں کورونا سے متاثر نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ انتظامیہ اور صحت عملہ اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش بھی کر رہا ہے۔ جس کے لیے لاک ڈاؤن کا سختی سے نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے۔
صنعتی شہر اندور میں کورونا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 131738 درج کی گئی ہے جب کہ اموات پانے والوں کی تعداد 1294 تک پہنچ چکی ہیں۔ اندور میں سبزی فروش دکانداروں کو ملی رعایت کو انتظامیہ نے 8 دن کے لیے مکمل ختم کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5637 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس میں 937 کورونا سے متاثر مریض ملے، وہیں 1735 مریض شفایاب ہو کر ہسپتال سے گھر بھی لوٹ چکے ہیں۔ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1294 تک پہنچ گئی ہے۔
اندور شہر میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 738 تک پہنچ گئی ہے وہیں شہر میں 10 ہزار 577 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔