ETV Bharat / state

کورونا کا خوف: مدھیہ پردیش کا ایک خاندان ملیشیا میں پھنسا

مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان ملیشیا کے ایئرپورٹ میں پھنسا ہوا ہے، راست پرواز نہ ہونے کے سبب یہ بھارت واپس نہیں آپارہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کا ایک خاندان ملیشیا میں پھنسا

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 3:24 PM IST

متاثر خاندان نے ایک ویڈیو جاری کرکے حکومت سے مدد کی درخواست ہے۔

پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شیلیندر اگروال اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملیشیا میں پھنسے ہوئے ہیں، ایئرپورٹ پر سبھی بین الاقوامی پرواز مستقل طور پر بند کرنے کے سبب انھیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے حتی کہ انھیں ایئرپورٹ پر کھانے پینے کی شکایتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مدھیہ پردیش کا ایک خاندان ملیشیا میں پھنسا

انھوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے اور یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ متعدد بھارتی افراد ملیشیا کے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، جس کے بعد سے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

چھندواڑہ ٹیکس بار اسوسی ایشن کے صدر انوپم دوبے نے ٹیکس بار کے تمام اراکین کو کہا دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں جس طرح سے بھی ہو ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں۔

اس تعلق سے بی جے پی کے ضلع صدر وویک ساہو نے بھارتی حکومت سے رابطہ کر ملیشیا میں پھنسے ہوئے چھندواڑہ کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.